بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وضوکے دوران عورت کاسرکوکھلارکھنا


سوال

میرے آفس کے واش روم اور نمازکی جگہ کے درمیان کچن ہے،اورمیرے آفس کی خواتین جب نمازکے لئے وضوکرتی ہیں تو میں نے اکثران کودیکھاہے کہ ان کی آستین اورآدھا سر کھلاہواہوتاہے،جب کہ میں نے سناہے کہ سترکھلارہے تو وضوٹوٹ جاتاہے،برائے مہربانی میری اس معاملے میں اصلاح فرمایئے۔

جواب

عورت کوحتی الوسع(بقدراستطاعت)سرننگانہیں کرناچاہئے،مگردوران وضواگرآستین سرننگاہواتوبھی وضوہوجائے گااور اگر بعد میں سر یا آستین کھول دیے تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔البتہ نمازکے دوران عورت کے لیے چہرہ،دونوں ہاتھ گٹوں تک اوردونوں پاؤں ٹخنوں تک ان تین اعضاء کے علاوہ پورابدن چھپاناشرط ہے اس کے بغیرنمازنہیں ہوگی۔[آپ کے مسائل اوران کاحل3/534،ط:مکتبہ لدھیانوی]


فتوی نمبر : 143606200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں