بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کے دوران ڈاڑھی کے بالوں کا واش بیسن میں گرنا


سوال

وضو کے دوران جو بال ڈاڑھی سے گرتے نظر آتے ہیں واش بیسن میں اٹک جاتے ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟  ظاہر ہے سنتِ نبوی ہے نالی میں نہیں بہنے چاہییں، اگر گر جائیں کوئی حرج تو لازم نہیں آتا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں وضو کے دوران ڈاڑھی کے جو بال چہرا  دھوتے ہوئے ٹوٹ کر بیسن کی نالی وغیرہ میں گرجائیں، چوں کہ انہیں نالی میں جانے سے روکنے اور نالی سے نکالنے میں حرج ہے؛ اس لیے یہ معاف ہے، البتہ آسانی اور سہولت ہو تو داڑھی یا سر وغیرہ کے بالوں کو احترام سے زمین میں دفنادیا جائے یا کسی ایسی جگہ ڈال دیا جائے جہاں گندگی نہ ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں