بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کے بغیر اذان دینا


سوال

اذان کہنے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے؟کوئی مؤذن اکثراذانیں بے وضو پڑھےتو کیا حکم شرع ہو گا؟یعنی مؤذن اکثر اوقات لیٹ آتا ہے اور بے وضو اذان پڑھ دیتا ہے۔

جواب

با وضو اذان دینا مستحب ہے؛  اس لیے بغیر عذر کے وضو کے بغیر اذان نہیں دینی چاہیے،  لیکن اگر کبھی کسی وقت بلا وضو بھی اذان دے دی گئی تو ظاہری روایت کے مطابق مکروہ نہیں ہوگی، اس لیے بلا وضوکے دی گئی اذان کا دہرانا ضروری نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص عادت ہی بنا لے کہ ہمیشہ بے وضو ہی اذان دیتا رہے تو یہ  کراہت سے خالی نہیں ہوگا۔

سنن الترمذي ت شاكر (1/ 389)
"عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا يؤذن إلا متوضئ»
 - حدثنا يحيى بن موسى قال: حدثنا عبد الله بن وهب، عن يونس، عن ابن شهاب، قال: قال أبو هريرة: «لا ينادي بالصلاة إلا متوضئ» ،: " وهذا أصح من الحديث الأول،: «وحديث أبي هريرة لم يرفعه ابن وهب، وهو أصح من حديث الوليد بن مسلم، والزهري لم يسمع من أبي هريرة، واختلف أهل العلم في الأذان على غير وضوء، فكرهه بعض أهل العلم، وبه يقول الشافعي، وإسحاق ورخص في ذلك بعض أهل العلم، وبه يقول سفيان، وابن المبارك، وأحمد»".
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 392)
"(ويكره أذان جنب وإقامته وإقامة محدث لا أذانه) على المذهب".
مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (1/ 77)
"(وجاز أذان المحدث)؛ لحصول المقصود، ولا يكره في الصحيح، وقيل: يكره؛ لأنه يصير داعياً إلى  ما لا يجيب بنفسه وداخلاً تحت قوله تعالى: ﴿ أَتَأْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ﴾ [البقرة: 44] كما في الفرائد، أقول: وفيه كلام؛ لأن الوضوء للأذان مندوب كما تقرر آنفاً، فحينئذٍ ينبغي أن لا يكون تركه مكروهاً، ولا نسلم عدم الإجابة؛ لأنه يمكن الوضوء بعده فيكون مجيباً حكماً".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200529

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں