بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو میں انگلیوں کے خلال کا طریقہ


سوال

وضو میں انگلیوں کا خلال پہلے دایاں ہاتھ کا کرے گا یا بائیں کا؟

جواب

وضوکرتے وقت دونوں ہاتھ (یعنی بازؤں کو کہنیوں سمیت) دھونے کے بعد دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کا خلال سنت ہے، اور اگر کسی کی انگلیاں باہم اس طرح ملی ہوئی ہوں کہ تہہ تک پانی نہ پہنچتاہوتو  ایسے شخص کے لیے انگلیوں کا خلال واجب ہوگا۔  اور ہاتھ کی انگلیوں کے  خلال کاایک  طریقہ یہ ہے کہ :

 پہلے  بائیں ہاتھ  کو دائیں ہاتھ کہ پشت پر رکھ کر بائیں ہاتھ کی انگلیوں   کو دائیں ہاتھ  کی انگلیوں میں ڈالے اور  کہنی کی طرف لےجائے ۔ پھر دائیں  ہاتھ کی  انگلیاں  بائیں  ہاتھ  کی انگلیوں میں  ڈال کر  کہنی کی طرف لے جائے   اور دوسرا  طریقہ یہ ہے کہ  ایک ہاتھ کی انگلیوں  کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں  میں ڈال کر  خلال کرے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200679

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں