بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو خانہ کے اوپر واقع رہائش گاہ سے امام کی اقتدا کا حکم


سوال

مسجد سے ملحقہ وضو خانہ کے اوپرامام صاحب کی رہائش گاہ ہے، کیاامام صاحب کے گھر میں خواتین باجماعت نماز تراویح پڑھ سکتی ہیں؟

جواب

اگر مسجد سے ملحقہ وضو خانہ کے اوپر واقع امام صاحب کی رہائش گاہ مسجد سے بالکل متصل ہے، درمیان میں دو صف کے بقدر ( یعنی تقریبا ۸ فٹ کے برابر ) فاصلہ بھی نہیں ہے اور صفیں وہاں تک مسجد میں متصل ہیں، تو امام صاحب کے گھر میں ان کے گھر کی خواتین کا مسجد کی جماعت کے ساتھ باجماعت تراویح  درست ہے۔ (لیکن باہر سے دیگر خواتین کا باقاعدہ  جماعت سے تراویح پڑھنے کے لیے امام صاحب کے گھر آنا درست نہیں ہے)۔اور اگر امام صاحب کی رہائش گاہ اور مسجد کے درمیان دو صف یا اس سے زیادہ فاصلہ ہو تو پھر اس گھر میں مسجد کی جماعت کے ساتھ باجماعت تراویح پڑھنا درست نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں