بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو خانہ میں موبائل گرگیا تو پاک کرنے کا حکم


سوال

لیٹرین اور غسل خانوں سے 8,9 گز دور وضو کےلیے مخصوص جگہ پر وضو کر لینے کے بعد میری جیب سے وضو کی نالی میں موبائل گر گیا، جلدی سے اٹھا کے اس پر 3,4 دفعہ پانی بہایا، لیکن دل میں شک ہے کہ اس کے اندر پانی اندر گیا ہوگا،  اس موبائل کو جیب میں رکھنے سے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بیت الخلاء اور غسل خانہ سے دور وضو کے لیے مخصوص جگہ میں موبائل گرگیا تو اگر اس پانی میں کوئی ظاہری  نجاست نہیں تھی، بلکہ وہ وضو ہی کا استعمال شدہ پانی تھا تو اس سے موبائل ناپاک نہیں ہوا ؛ چناں چہ اسے دھونے کی ضرورت نہیں۔اگر کبھی موبائل ناپاک ہوجائے تو اس کے جو حصے دھونے سے خراب  نہ ہوں ان کو دھولیاجائے اورجو خراب ہوتےہوں ان کو پٹرول وغیرہ سے اس قدر صاف کرلیا جائے کہ نجاست کا اثر ختم ہوجائے تو وہ پاک ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201309

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں