بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انجکشن کے نشے میں بہو کے ستر پر ہاتھ لگ گیا


سوال

میرے والد بیمار تھے اور انہوں نے نشہ کا انجکشن لگایا تھا اور وہ اپنے  کمرے میں  جارہے تھے۔ اسی وقت میری بیوی کچھ برتن اٹھا  رہی تھی کہ  چلتے ہوئے غلطی سے میرے والد کا ہاتھ میری بیوی کو  پیچھے  سے  لگا۔ میرے والد ہمیشہ میری بیوی کو "بیٹی" کے لفظ سے ہی  پکارتے ہیں۔ میری بیوی کا بھی کہنا ہے کہ جس وقت میرے والد کا ہاتھ اسے لگا تو وہ بیماری کی وجہ سے تکلیف میں جا رہے تھے اور غلطی سے لگا  ہے۔آپ شرعی حکم کی رہنمائی فرمائیں!

 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  آپ کی بیوی  سے حرمتِ مصاہرت  ثابت نہیں ہوئی ہے،  یعنی آپ کا نکاح آپ کی بیوی کے ساتھ برقرار ہے۔

النتف في الفتاوى للسغدي (1 / 255):

"و هي الجماع في الفرج والجماع فيما دون الفرج والمباشرة بشهوة او المعانقة بشهوة او اللمس بشهوة والتقبيل بشهوة والنظر الى الفرج بشهوة فان لم يكن بينهما شيء من هذه الاشياء لم يحرمن عليه ولا يحرم هو عليهن؛ لقوله تعالى: {فإن لم تكونوا دخلتم بهن فلا جناح عليكم} و كذا جميع ما ذكرنا في الصهرية فحكمه واحد في الملك الصحيح الى آخره."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201264

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں