بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وشمہ یا رحاب نام رکھنا


سوال

"وشمہ" نام رکھنا کیسا ہے؟ کچھ ویب سائٹ پر اس کا مطلب ہے (بارش کا قطرہ)،  کیا یہ معنی درست ہیں؟ " رُحاب"  نام رکھنا کیسا ہے؟ اور معنی کیا ہیں ؟

جواب

"وَشمہ"  کا ایک معنی  ہے: بارش کا قطرہ  ، جیساکہ "المعجم الوسیط"  اور "معجم الرائد "میں ہے:

"الوشمة: يقال: ما اصابتنا وشمة: قطرة مطر".

دوسرا معنی ہے:  چہرے پر گودا گیا نشان جس کو انگریزی میں tato  کہتے ہیں، جیسا کہ  "معجم الغنی" میں ہے:

"علی وجهها وشمة: العلامة التي ترسم بغرز الابرة في جلد الوجه و ذرالشحم عليه".

"وشمہ" پہلے معنی کے اعتبار سے نام رکھا جا سکتا ہے،  البتہ بہت عمدہ نام نہیں ہے؛ اس لیے کہ "وشمہ" کا مادہ "و شم" ہے، اس کا اصل معنیٰ  نشان، معمولی یا ذرّے کے برابر چیز ہے، نشان کی مناسبت سے گودے گئے نشان کو بھی "وشمہ" کہتے ہیں اور زخم کے نشان کو بھی "وشمہ" کہاجاتاہے، اسی طرح بارش کے قطرے پر بھی اس کا اطلاق اس معنی میں ہوتاہے کہ "ہمیں ایک قطرہ بارش بھی نہیں ملی" یا "ذرہ برابر چیز نہیں ملی"۔

"رُحاب" کے معنی ہیں: واسع کشادہ ، جیسا کہ "معجم الرائد " اور "المعجم الوسیط "میں ہے : 

"الرحاب: الواسع یقال: قدر رحاب"۔

رحاب نام رکھا جا سکتا ہے، البتہ یہ صفتی نام ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں