بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وزٹ ویزہ پر حج اور عمرہ کرنا


سوال

اگر حج یا عمرہ VISIT VISA  پر کیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے  حج اگر فرض ہو؟

جواب

وزٹ ویزا پر حج کرنے میں  شرعی نکتہ نظر  سے مضائقہ نہیں، البتہ چوں کہ  حکومتِ سعودیہ کی جانب سے اس ویزہ پر حج کی  پابندی ہے، اور پکڑے جانے کی صورت میں عزت خطرے میں ہوتی ہے؛ اس وجہ سے وزٹ ویزا  پر حج کرنے سے اجتناب کرنا  چاہیے،  تاہم اگر کوئی اس ویزے پر حج کرلے تو حج ادا ہوجائے گا، باقی عمرہ کرنے میں شرعاً  کوئی مضائقہ نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200113

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں