بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وجدان نام رکھنا


سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام ’’وجدان‘‘  رکھا ہے، ابھی ایک ہفتہ کا ہے،  پیدائش کے بعد تھوڑا بیمار بھی رہا ہے.  سوال یہ ہے کہ ’’وجدان‘‘  کے معنی کیا ہیں؟ اور یہ نام رکھنا مناسب ہے یا نہیں؟

جواب

’’وِجْدَان‘‘ کے معنی محسوس کرنے   اور شعور کے آتے  ہیں، یہ نام رکھنا اگرچہ جائز ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ  انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کر لیا جائے، یا کم از کم عمدہ معانی والے اسماء میں سے کوئی نام رکھا جائے۔

الوِجْدَانُ : (معجم الوسيط):

"الوِجْدَانُ الوِجْدَانُ (في الفلسفة): يُطلَقُ أَوّلاً: على كلِّ إِحساس أَوَّلِيٍّ باللَّذَّة أَو الأَلم. و ثانيًا: على ضَرْبٍ من الحالات النفسيَّة من حيثُ تأَثُّرُها باللَّذَّة أَو الأَلم في مقابل حالاتٍ أخرى تمتاز بالإدراك والمعرفة".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں