بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وترکی نماز ایک سلام کے ساتھ یا دوسلام کے ساتھ


سوال

حرمین میں اگر جماعت کےساتھ وترپڑھنے ہوں توکیاکرناچاہیے؟

جواب

احناف کے نزدیک راجح یہی ہے کہ وترکی نمازتین رکعات ایک سلام کے ساتھ اداکی جائیں۔لیکن اگرحنفی شخص کسی ایسے امام کی اقتداکرے جودوسلاموں کے ساتھ وترپڑھاتاہوتومتاخرین محققین کے قول کے مطابق دوسلاموں کے ساتھ بھی وتراداہوجاے گی ،اعادہ کی ضرورت نہیں لہذا حرمین میں امام کے پیچھے امام کے طریقے کے مطابق وتر کی اجازت ہے۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143709200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں