بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وترمیں رفع یدین اورتکبیر کاحکم


سوال

وتر میں دعاءِ قنوت کے لیے رفعِ یدین کرنا سنت ہے یا واجب؟ اس وقت تکبیر کہنا سنت ہے یا واجب؟ دعاءِ قنوت کے وقت مطلق کوئی بھی دعا پڑھنا واجب ہے یا جو دعاءِ قنوت ’’اللھم انا نستعینک‘‘ مشہور ہے یہی پڑھنا واجب ہے؟

جواب

نمازِوتر کی تیسری رکعت میں سورت کے بعد کوئی دعاپڑھناواجب ہے،البتہ مشہوردعا’’اللھم انانستعینک‘‘پڑھنامسنون ہے۔

اسی طرح دعاءِ قنوت کے لیے تکبیرکہنے کوبھی فقہاء نے واجب لکھاہے،البتہ دعاءِ قنوت کے لیے رفعِ یدین مسنون ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143802200046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں