بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر کے بعد دعا


سوال

رمضان میں وترکےبعداجتماعی دعاکرنےکاکیاحکم ہے؟

جواب

رمضان  میں تراویح کے بعد دعا کرنا اسلاف کا معمول ہے ، اور جب ایک بار تراویح کے بعد ہوجائے تو دوبارہ وتر کے بعد اجتماعی دعا کرنے کی ضرورت نہیں، نیز یہ اسلاف کا معمول بھی نہیں ہے۔ 

'' ولا ینبغي أن یتکلف لالتزام ما لم یکن في الصدر الأول''۔ (شامي ۲؍۴۹ کراچی)
''إن إلاصرار علی أمر مندوب یبلغه إلی حد الکراهة، فکیف إصرار البدعة التي لا أصل لها في هذا فلا شک في الکراهة''۔ (السعایة شرح شرح الوقایة ۲؍۲۵۶ لاهور)
فقط واللہ تعالیٰ اعلم


فتوی نمبر : 143908201031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں