بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والدین کے لیے وارد دعا کا ترجمہ


سوال

" یَا رَبِّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَا رَبَّیَانِيْ صَغِیْراً"اس کا ترجمہ بتادیں؟

جواب

یہ مکمل دعا اس طرح نہیں ہے، پہلے جملہ الگ ہے ”یَا رَبِّ لَکَ الْحَمْدُ“ اس کا معنی ہے ” اے اللہ !  تمام تعریفیں آپ ہی کے لیے ہیں“۔

اور دوسرا جملہ ایک اور دعا کا حصہ ہے،  جو قرآنِ مجید میں والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید کرنے کے بعد ان کے حق میں دعا کرنے کے لیے وارد ہوئی ہے:

"رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِيْ صَغِيْراً" (الاسراء :24) ”اے پروردگار ! جیسا انہوں (والدین)نے  مجھے بچپن میں (شفقت) سے پرورش کیا ہے تو بھی ان (کے حال) پر رحم فرما“ ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں