بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والدین کے قبر کے ساتھ سورہ یاسین پڑھنے کا حکم!


سوال

اگر ہمیں سورہ یسین حفظ ہو تو کیا ہم اپنے والدین کے قبور پر اس کی تلاوت کر کے دعا مانگ سکتے ہیں؟ اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

بصورت مسئولہ قبرستان میں   قبر کےساتھ سورہ یاسین پڑھ کردعا مانگنامردوں کے لئے باعث مغفرت اور  شرعی طور پر ایک مستحب عمل ہے، حدیث شریف میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا: جوشخص قبرستان میں داخل ہوجائے اور سورہ یاسین پڑھے تو اللہ تعالی اس دن مردوں سے عذاب ہلکا فرمادیتے ہیں، اور جو شخص اپنے والدین کی قبر کی زیارت کریں پھر انکی قبر کے پاس سورہ یاسین پڑھے تو انکی مغفرت بخشش ہوجاتی ہے،

عمدة القاري شرح صحيح البخاري میں ہے:

قال الخطابي: فيه دليل على استحباب تلاوة الكتاب العزيز على القبور، لأنه إذا كان يرجى عن الميت التخفيف بتسبيح الشجر، فتلاوة القرآن العظيم أعظم رجاء وبركة.وفي (سننه) أيضا عن أنس يرفعه: (من دخل المقابر فقرأ سورة: يس، خفف الله عنهم يومئذ) . وعن أبي بكر الصديق، رضي الله تعالى عنه، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (من زار قبر والدية. أو أحدهما، فقرأ عنده، أو عندهما يس، غفر له) ،(باب مجاء فى غسل البول، ج:3، ص:118، ط:دارإحياء التراث العربى) فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144202200237

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں