بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والدین کے ساتھ بد سلوکی


سوال

کیا ہمیں یہ دعا مانگنی چاہیے کہ "اے اللہ تو انصاف کر!"

والدین اپنی اولاد کی بدتمیزی اورنافرمانی کی وجہ سے دکھی ہیں اور اولاد ان پر بے جا الزامات لگا کراسے مزید دکھ دے رہی ہے تو کیا والدین کو اس صورت حال اورپریشانی میں مذکورہ بالا الفاظ کے ساتھ دعا مانگنی چاہیے؟ کن دعاوں کے مانگنے سے منع کیا گیا ہے؟

جواب

اولاد کی اپنے والدین سے بدسلوکی بہت زیادہ محرومی کی بات ہے، ایسے لوگوں کو  آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا میں  بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔والدین کو ان کے حق میں کوئی بد دعا یا ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہییں جن سے ان کا نقصان ہو؛ کیوں کہ  ان کا  نقصان والدین کا نقصان ہے اوروالدین پھر اس میں تکلیف محسوس کرتے ہیں، تاہم اگر والدین اولاد کی زیادتیوں سے مجبور  ہوکر بددعا کریں تو گناہ گار نہیں ہیں اوردعا کہ یہ الفاظ بھی جائز ہیں کہ  "اے اللہ تو انصاف کر" ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200097

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں