بھائی اور ماں کے پریشر میں آ کر شوہر نے بیوی کو طلاق کے فارم پر دستخط کر دیا ہے ، کیایہ طلاق واقع ہو جائے گی اور عو رت حا ملہ بھی ہے؟
بھائی اور والدہ کے دباؤ میں آکر بیوی کو زبانی یا تحریری طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، نیز عورت کا حاملہ ہونا بھی طلاق واقع ہونے سے مانع نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200518
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن