بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والد کا اپنے بچوں کو گالیاں دینا


سوال

والد محترم کا اپنے بچوں کو گندی غلیظ گالیاں دینا کیسا ہے؟

جواب

اولاد کو گالیاں دینا بھی گناہ اور بہت برا عمل ہے،اس سے والد بھی گناہ گار ہوگا اور بچوں کی تربیت پر برا اثر ہوگا۔لیکن اولاد بھی والدین کو ایسا موقع نہ دے  خصوصاً جب کہ وہ بوڑھے ہوں، ان کی مرضی کا خیال رکھے، انہیں راحت دینے کی پوری کوشش کرے اور ادب و احترام ملحوظ رکھتے ہوئے ان کی خدمت کرتی رہے. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200641

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں