بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والد، دادا اور پر دادا نے اگر آبائی زمین میں سے اپنی اپنی بہنوں کو حصہ نہ دیا ہو تو اولاد کے لیے کیا حکم ہے؟


سوال

ہمارے پاس جو ہماری آبائی زمین ہے، اس میں سے نہ ہم نے اپنی بہنوں کو حصہ دیا ہے، نہ ہمارے ابو نے اپنی بہنوں کو حصہ دیا ہے، نہ ہمارے دادا نے اور نہ ہمارے پردادا نے حصہ دیا ہے، اب وہ زمین ہمارے تصرف میں ہے تو کیا ہم صرف اپنی بہنوں کو حصہ دیں گے یا اپنی پھوپھیوں کو اور اپنے دادا کی بہنوں کو بھی حصہ دیں گے؟

جواب

آپ کی آبائی زمین میں سے چوں کہ آپ کے والد، دادا اور پر دادا نے اپنی اپنی بہنوں کو حصہ نہیں دیا ہے، اس لیے آپ پر لازم ہے کہ آپ اس آبائی زمین میں سے اپنے پر دادا، دادا اور والد کی بہنوں کو یا انتقال ہوجانے کی صورت میں ان کے وارثین کو ان کا حصہ دینے کے بعد باقی زمین کو اپنے اور اپنی بہنوں کے درمیان تقسیم کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201154

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں