بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ، سی ڈیز بیچنا اور کیبل کا کاروبار کرنے کا حکم


سوال

1- نیٹ فلکس(Netflix) کا اکاؤنٹ بیچنے سے جو پیسے آتے ہیں وہ حلال ہیں؟

2- موویز اور گانوں کی سی ڈیز بیچنے سے جو پیسے آتے ہیں وہ حلال ہیں؟

3- جو کیبل والے ہوتے ہیں، انٹرنیٹ کی جو کیبل فراہم کرتے ہیں تو کیا یہ بزنس حلال ہے؟

جواب

1۔ نیٹ فلکس  ویڈیو اسٹریمنگ کی  کمپنی ہے، جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرکے فلمیں اور ڈرامے دیکھتے ہیں، لہذا نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ بنانا اور اس سے آمدنی حاصل کرنا حلال نہیں۔

2۔ موویز اور گانوں کی سی ڈیز بیچنا جائز نہیں، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال نہیں۔

3۔  انٹرنیٹ کا استعمال صحیح اور غلط دونوں مقاصد کے لیے ہوتا ہے؛ اَگر انٹرنیٹ کیبل لے کر اس کا غلط استعمال کیا جائے گاتو اس کا گناہ خود استعمال کرنے والے پر ہوگا، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا اس کا ذمہ دار نہ ہوگا؛ لہٰذا انٹرنیٹ کی  کیبل کے ذریعہ نیٹ کی سہولت فراہم کرنا اور اس سے آمدنی کمانا حلال ہے۔

"إذا اجتمع المباشر والمتسبب أضیف الحکم إلی المباشر". (الأشباه والنظائر۵۰۲ ، شرح الحموي۴۰۴فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200019

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں