بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نگینے جڑے ہوئے زیور کے وزن کرنے کا طریقہ


سوال

عورت کے زیور کی مالیت اور نگینے جڑے ہوئے زیور کے وزن کرنے کا طریقہ بتا دیجیے!  اور گزشتہ رمضان کی پہلی تاریخ کو سونے کا کیا ریٹ چل رہا تھا ، یہ بھی بتا دیں!

جواب

نگینہ اگر تجارت کے لیے نہ ہو تو اس میں زکاۃ واجب نہیں ہے، سونے کے سیٹ کا وزن کرکے اس میں سے نگینہ کا وزن منہا کرلیں اور پھر جو  وزن صرف سونے کا ہو اس کی مالیت پر ڈھائی فیصد زکاۃ واجب ہوگی جب کہ نصاب  کو پہنچ جائے اور نصاب کا مالک ہوئے سال گزرچکا ہو۔

گزشتہ رمضان کی پہلی تاریخ  17-5-2018کو سونے کا  ریٹ درج ذیل ہے:

  • 24k 10g  :Rs 48,771
  • 24k per tola:Rs 56,900
  •  22k 10g:Rs 44,707     فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201401

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں