بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے موقع پر طلاق نامہ میں طلاق سے متعلق شرائط لکھوانا


سوال

شادی کے موقع پر شرائط میں طلاق  کی  صورت  میں  جائیداد  اور  بیوی  کے لیے ماہانہ ذاتی خرچہ تحریر کروانا شرعاً کیسا ہے ؟ 

جواب

واضح رہے کہ طلاق سے باز  رکھنے کے لیے  جائز شرائط طے کرنا شرعاً  جائز ہے، البتہ سوال میں ذکر کردہ طریقہ کار میں سے دونوں طریقے  اختیار کرنے  کی شرعاً  اجازت نہیں،  اس  لیے کہ مذکورہ طریقہ کار میں طلاق دینے پر جائیداد نام  کرنے اور ماہانہ اخراجات کے نام پر خرچہ  کی ادائیگی کی شرط لگانا مالی جرمانہ لگانے  کی قبیل سے ہے،  جس کی شرعاً  اجازت نہیں، البتہ طلاق کی صورت میں عدت کے دوران مطلقہ بیوی کے نان و نفقہ و رہائش کی فراہمی کی ذمہ داری شرعاً  شوہر پر ہوتی ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200545

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں