بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے بعد ہم بستری نہ کرنے کی صورت میں نکاح کا حکم


سوال

میرے دوست نے شادی کی, لیکن اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری نہیں کی,  کچھ عرصے بعد بیوی کو صرف ایک طلاق دی, مطلب تین مرتبہ طلاق نہیں دی۔ لیکن بعد میں ایک مہینہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد دوبارہ نکاح کر لیا۔ میرے دوست نے دوبارہ نکاح کرنے کے بعد بھی بیوی کے ساتھ ہم بستری نہیں کی تو نکاح ٹوٹ گیا یا ابھی بھی نکاح قائم ہے?

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر  شوہر نے دوبارہ شرعی نکاح کرلینے کے بعد  اپنی بیوی کے لیے طلاق کے الفاظ استعمال نہیں کیے ہیں اور نہ ہی دونوں کے درمیان خلع کا کوئی معاملہ ہوا ہے  تو  ہم بستری نہ کرنے  کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، دونوں کا نکاح بدستور قائم ہے, تاہم کسی معتبر عذر کے بغیر  بیوی سے بالکل ہم بستری نہ کرنا، یا طویل عرصہ ہم بستری نہ کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200571

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں