بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح فارم پر دستخط نہ ہوں لیکن خطبہ ہوجائے تو کیا نکاح ہوجائے گا؟


سوال

کیا اگر نکاح کے کاغذات پر دستخط نہ ہوں اور صرف نکاح کا خطبہ ہوا ہو تو اس سے نکاح ہوجاتا ہے؟

جواب

شرعی طور پر نکاح صرف زبانی  ایجاب (نکاح کی پیشکش) اور (اس پیشکش کے) قبول سے ہوجاتا ہے۔ باقی نکاح کا خطبہ نکاح کے لیے سنت ہے اور کاغذات پر دستخط تحریری ثبوت کے لیے ہوتے ہیں۔

اگر صرف خطبہ پڑھا ہو،  لیکن ایجاب و قبول نہ ہوا ہو تو اس صورت میں نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ 

اور اگر ایجاب و قبول بھی ہوا ہو اور خطبہ بھی پڑھا ہو، لیکن نکاح نامہ میں دستخط نہ کیے ہوں تو شرعی طور پر نکاح منعقد ہوجائےگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200297

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں