بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح نامے میں غلط ولدیت کا اندراج


سوال

میرے والد کا نام شناختی کارڈ پر غلط ہے اور میری تمام اسناد پر بھی میرے والد کا وہی نام ہے ،تو پوچھنا یہ تھا کہ میرے نکاح نامہ پر بھی وہی نام لکھا جائے گا تو کیا والد کا نام بدلنے سے نکاح پر کوئی حرج پڑے گا یا نہیں ؟

جواب

والد کاجو صحیح نام ہو وہی آپ نکاح نامہ میں درج کریں اور اس کے علاوہ جو دستاویزات ہوں ان میں بھی درست نام درج کریں۔نکاح بھی درست ولدیت کے ساتھ پڑھائیں اور کاغذات میں بھی درست  نام کا اندراج  کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200717

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں