بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح میں گواہوں کا ہونا شرط ہے


سوال

نکاح کے وقت گواہ کا شریعت میں کیا حکم ہے؟

جواب

نکاح کے وقت گواہوں کا ہونا لازم شرط ہے، اس کے بغیرنکاح منعقد ہی نہیں ہوگا۔ " ترمذی شریف"  کی روایت میں ہے:

''عن ابن عباس : أن النبي صلى الله عليه و سلم قال: البغايا اللاتي ينكحن أنفسهنبغير بينة''۔

ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:جو عورتیں اپنا نکاح شاہد(گواہ)کے بغیر (چوری چھپے )کرلیں وہ حرام کار ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200457

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں