بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح سے پہلے ساس سے بغیر پردے کے بات چیت کرنا


سوال

اگر ساس شرعی پردہ کرتی ہو تو نکاح سے پہلے وہ ہم سے بات چیت کرسکتی ہے بغیر پردے کے؟

جواب

واضح رہے کہ نکاح سے پہلے جس طرح ہونے والی بیوی نا محرم ہوتی ہے،  اسی طرح اس کی ماں بھی نا محرم ہی ہوتی ہے۔ لہذا اگر کسی شخص کی ساس اس کی  رشتہ دار ہونے کی وجہ سے محرم نہ ہو  تو نکاح سے پہلے وہ اس کی نا محرم   ہو  گی ،  اسے دیکھنا اور اس  سے اختلاط و  بات  چیت کرنا جائز نہیں ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200068

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں