بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نومولود کے کان میں اذان دینے کا طریقہ


سوال

بچے کے کان میں اذان دینے کے بارے میں کیاحکم ہے؟جواذان ساری نمازوں کے لیے ہوتی ہے وہ دینی ہے یا فجرکی اذان دینی ہے؟تفصیل سے بتادیجیے۔

جواب

نومولود کے دائیں کان میں اذان اوربائیں میں اقامت کہناسنت ہے۔ اورحسب معمول "حی علی الصلاۃ "کہتے وقت دائیں طرف اور"حی علی الفلاح" کہتے وقت بائیں طرف منہ پھیراجائے۔ نومولودکے کان میں دی جانے والی اذان وہی ہوگی جوعام نمازوں کے لیے کہی جاتی ہے,ایسی کوئی صراحت کتابوں میں نہیں ملی کہ بچے کےکان میں اذانِ فجر دی جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143804200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں