بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نومولود بچہ کے کس کان میں اذان اور اقامت دی جائے؟


سوال

بچہ پیدا ہو نے کے بعد اذان کس کان میں اور اقامت کس کان میں دینا چاہیے؟

جواب

بچے کے دائیں کان میں اذان اوربائیں میں اقامت کہناسنت ہے۔

 اس کاطریقہ یہ ہے کہ بچے کوہاتھ میں اٹھاکرقبلہ رخ کھڑے ہوکردائیں کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہی جائے اورحسبِ معمول "حيّ علی الصلاة" کہتے وقت دائیں طرف اور "حيّ علی الفلاح" کہتے وقت بائیں طرف منہ پھیراجائے۔

شرح السنۃ میں ہے:

"روي أن عمر بن عبد العزيز كان يؤذن في اليمنى ويقيم في اليسرى إذا ولد الصبي".  (11/273) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200488

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں