بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نوافل میں مختلف جگہ سے قراءت کرنا


سوال

کیا نوافل میں آدمی ایک ہی رکعت میں مختلف جگہوں سے تلاوت کر سکتا ہے؟  مثلاً  ایک رکوع سورۃ  البقرہ کے شروع سے،  پھر اسی رکعت میں اسی رکوع کے متصل آخری رکوع کی تلاوت کرسکتا ہے؟ 

جواب

فرض نمازوں میں ایسا کرنا خلافِ اولیٰ ہے، نوافل میں اس کی گنجائش ہے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 546):
"لو انتقل في الركعة الواحدة من آية إلى آية يكره، وإن كان بينهما آيات بلا ضرورة".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 547):
"ولايكره في النفل شيء من ذلك". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200530

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں