بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نواسوں کی شہادت کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیسے ہوئی؟


سوال

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کیسے معلوم ہوا تھا کہ ان کے نواسوں کی وفات کس طرح ہوگی کیا انھیں کچھ رنگوں کے ذریعے سے اشارہ ملا تھا؟

جواب

اللہ تعالی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مختلف طریقوں سے نواسوں کی شہادت کی خبر دے دی تھی، ایک روایت یہ ہے:

مسندِ احمد کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ یا حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے فرمایا کہ آج میرے پاس ایک فرشتہ آیا جو پہلے کبھی نہیں آیا تھا اور اس نے مجھ سے کہا کہ آپ کا یہ بیٹا حسین شہید کر دیا جائے گا، اگر آپ چاہیں تو میں وہ مٹی دکھا دوں جہاں شہید کیا جائے گا، پھر اُس نے لال مٹی نکال  کر پیش کر دی. 

مسند أحمد - الرسالة (44/ 143)

 عن عائشة أو أم سلمة قال وكيع شك هو يعني عبد الله بن سعيد أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لإحداهما لقد دخل علي البيت ملك لم يدخل علي قبلها فقال لي إن ابنك هذا حسين مقتول وإن شئت أريتك من تربة الأرض التي يقتل بها قال فأخرج تربة حمراء


فتوی نمبر : 144112201602

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں