بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نو مولود کے کان میں اذان دیتے وقت الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ کرنا


سوال

بچے کے کان میں فجر کی اذان سنت ہے یا کوئی اور؟

جواب

نو مولود کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا احادیث سے ثابت ہے، اور اس اذان میں فجر کی اذان کی طرح ’’الصلاۃ خیر من النوم‘‘ کا اضافہ نہیں کرنا چاہیے؛ کیوں کہ اِن الفاظ کا فجر کے ساتھ مخصوص ہونا احادیث سے ثابت ہے اور اذانِ مولود میں کہیں صراحت نہیں ملتی کہ ’’الصلاۃ خیر من النوم‘‘ بھی پڑھا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200714

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں