بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازمیں قرات کتنی آواز سے ہو؟


سوال

اگر کوئی شخص نماز میں اتنا آہستہ پڑھے کہ خود سن نہ سکے البتہ زبان سے حروف صحیح ادا ہوجائیں تو نماز ہوجائے گی؟

جواب

نمازمیں اتنی آوازسے قرات کرناکہ پڑھنے والااپنی آوازبغیرکسی شوروغل کے خودسن سکے،یہ لازم ہے،اوراحتیاط بھی اسی میں ہے۔فقط زبان سے حروف اداہوں اور(کوئی عارض نہ ہونے کے باوجود)  آوازخودبھی نہ سن سکے اس سے نمازنہ ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143802200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں