بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے دوران نبی علیہ السلام کا نام سن کر جواباً درود پڑھنا


سوال

قراءت کے وقت اگر ’’محمد رسول اللہ‘‘  آجاۓ تو صلی اللّٰہ علیہ وسلم کہنا چاہیے یا نہیں، جب جماعت کے ساتھ نماز پڑھی جا رہی ہو؟

جواب

نماز کے دوران قراءت میں اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک آجائے تو اسے سن کر صلی اللہ علیہ وسلم کہنا جائز نہیں،  ایسا کرنے سے نماز فاسد ہوجائے گی۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار  (1 / 621):
"فروع: سمع اسم الله تعالى، فقال: جل جلاله أو النبي صلى الله عليه وسلم فصلى عليه، أو قراءة الإمام، فقال: صدق الله ورسوله، تفسد إن قصد جوابه". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200156

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں