بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے حوالہ سے فقہ حنفی کی کتاب


سوال

مجھے نماز کے حوالہ سے فقہ حنفی کی تفصیلی کتاب بتا دیجیے،  جس میں مجھے مسائل، تسبیحات بمعہ ترجمہ پڑھنے اور یاد کرنے کو مل جاۓ؟

جواب

 مولاناعاشق الٰہی صاحب رحمہ اللہ کی کتاب ''نمازِ مسنون'' مطالعہ کریں، یہ مختصر بھی ہے اور اس میں نمازکاطریقہ تفصیل کے ساتھ اور طہارت ونماز کے ضروری مسائل تحریرہیں۔

صوفی عبد الحمید صاحب رحمہ اللہ کی "نمازِ مسنون" بھی بہتر ہے۔ یہ قدرے تفصیلی کتاب ہے۔

زیادہ تفصیل اور مسائل "عمدۃ الفقہ" میں دست یاب ہے جو مولانا سید زوار حسین شاہ صاحب علیہ الرحمۃکی تالیف ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200263

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں