بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کی قراءت میں ایسی غلطی جس سے معنیٰ بدل جائے


سوال

 نماز میں امام صاحب نے{علم ان لن تحصوه}کی  جگہ  "علم ان تحصوه" پڑھا۔ حضرات مفتیانِ کرام سے سوال یہ ہے کہ صورتِ مذکورہ میں نماز درست ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ آیت کے معنی میں تغیر آگیا ہے، لہذا اگر نماز میں اس کی تصحیح نہیں کی تو اس سے نماز فاسد ہوگئی تھی، اعادہ ضروری ہے۔

وفي فتاوی قاضیخان:

"وإن تغیر المعنی بأن قرأ ’’ان الابرار لفی جحیم وان الفجار لفی نعیم‘‘ او قرأ ’’ان الذین اٰمنوا وعملوا الصالحات اولئك هم شر البریة‘‘ أو قرأ ’’وجوه یومئذ علیها غبرة اولئك هم المؤمنون حقًّا‘‘ تفسد صلوته؛ لأنه أخبر بخلاف ما أخبر الله تعالی به، قال بعضهم: لاتفسد صلوته؛ لعموم البلوی، والأول أصح‘‘.

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144107200817

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں