بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کی حالت میں پینٹ فولڈ کرنے کا حکم


سوال

کیا پینٹ کوفولڈکرکے نمازپڑھناصحیح ہے؟اور کیاشلوارکواوپرسے فولڈکرسکتے ہیں؟

جواب

شرعی طورپرمردکی شلواریا پینٹ ٹخنوں سے اوپررہنی چاہیے ، چاہے نمازکی حالت ہویانمازکے علاوہ ،ٹخنے چھپانادرست نہیں،حدیث شریف میں اس پر سخت وعید آئی ہے، اورنمازکی حالت میں شلوار وغیرہ ٹخنوں سے نیچے رکھنے کی مزید مذمت احادیث میں آئی ہے؛ اس لیے نماز کی حالت میں شلوار یا پینٹ ٹخنوں سے نیچے رکھنا سخت گناہ ہے۔

 نمازکے لیے  نماز سے پہلےشلوار یا پینٹ کوفولڈکرنادرست ہے، البتہ دورانِ نماز اس طرح کا عمل کرنا درست نہٰیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143805200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں