بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کی ابتدا فرض سے ہوتی ہے یاسنت سے؟


سوال

 مجھ سےکسی نے سوال کیا کہ نماز فرض سے شروع ہوتی ہے یا سنت سے؟  مثلاً تکبیر فرض ہے اور ہاتھ اٹھانا سنت ہے۔  تو میں کیا جواب دوں؟  راہ نمائی فرمائیں!

جواب

نماز تو  درحقیقت تکبیرِ  تحریمہ سے ہی شروع ہوتی ہے جو کہ فرض ہے۔ ہاتھ نہ بھی اٹھائےتو نماز شروع ہو جائے گی اور زبان سے تکبیر کہے بغیر اگر ہاتھ اٹھالے تو بھی نماز شروع نہیں ہوتی۔ البتہ تکبیرِ تحریمہ کہتے ہوئے اس کے ساتھ  ہاتھ اٹھانا سنت ہے۔

"عن علي عن النبي صلی الله علیه وسلم قال: مفتاح الصلاة الطهور، و تحریمها التکبیر، و تحلیلها التسلیم". (جامع الترمذي، باب ماجاء مفتاح الصلاة الطهور) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201177

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں