بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں قعدہ اخیرہ میں دعائیں مانگنا


سوال

کیا نماز میں آخری دعاؤں کے بعد  "رب اغفرلی" کے بعد مزید دعاؤں کا بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے؟

جواب

نماز میں قعدۂ اخیرہ میں درود شریف اور دعاؤں کے بعد منفرد اور مقتدی (اگر موقع ہوتو) قرآن وحدیث سے منقول دعائیں پڑھ سکتے ہیں، لیکن ایسی دعائیں کرنا  جو لوگوں کے کلام سے مشابہ ہوں درست نہیں ہے، اور اگرکوئی شخص  امام ہو تو اسے اس بات  کا لحاظ رکھنا چاہیے کہ طویل دعاؤں کی وجہ سے  مقتدیوں کو گرانی نہ ہو، تاہم معتدل مقدار کی ایک سے زائد دعائیں امام پڑھ لے تو حرج نہیں؛ تاکہ مقتدی درود شریف اور دعا سے فارغ ہوجائیں، البتہ قومہ، جلسہ، اور سجدہ وغیرہ کی دعائیں امام کو نہیں پڑھنی چاہییں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں