بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر چار رکعت والی سنتوں کی پہلی دو رکعات میں سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھ لی تو بقیہ دو رکعات میں کیا پڑھے؟


سوال

4 رکعات والی نماز سنت میں پہلی رکعت  میں سورہ فلق اور دوسری میں سورہ ناس پڑھ لی، اب دوبارہ قرآن شروع کرنا صحیح ہوگا ؟

جواب

باقی دو رکعتوں میں کسی بھی جگہ سے پڑھا جاسکتا ہے ، قرآن کی ترتیب کا خیال رکھنا فرض نمازوں میں ضروری ہے ،سنن ونوافل میں نہیں۔  البتہ اگر پہلی رکعت میں سورۃ الفلق اور دوسری رکعت میں سورۃ الناس پڑھ لی ہو تو بقیہ تمام رکعات میں سورۃ الناس ہی پڑھنا افضل ہے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصارمیں ہے:

"وأن يقرأ منكوساً ... ولايكره في النفل شيء من ذلك". (١/ ٥٤٦ - ٥٤٧)

الجوهرة النيرة على مختصر القدوريمیں ہے:

"وإذا قرأ في الأولى ﴿قل أعوذ برب الناس﴾ يقرأ في الثانية ﴿قل أعوذ برب الناس﴾ أيضاً". (١/ ٥٨)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200244

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں