بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں قرآن مجید بھلانے والے شیطان کا نام


سوال

قرآنِ  کریم کو پڑھتے پڑھتے بھلانے والے شیطان کا نام کیا ہے؟

جواب

حدیثِ مبارک  میں نماز کے دوران نماز اور قرأت کے درمیان شبہ ڈالنے والے اور بھلانے والے شیطان کا ذکر آیا ہے، اس کا نام ”خِنْزَب“ (اسی طرح خَنْزَببھی پڑھاگیا) ہے، حضرت عثمان بن ابوالعاص  ؓ  سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا:  اے اللہ کے رسول ﷺ! شیطان میری نماز اور قرأت کے درمیان حائل ہوتا اور مجھ پر نماز میں شبہ ڈالتا ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:  ”وہ شیطان ہے جسے "خنزب"  کہا جاتا ہے،  جب تو ایسی بات محسوس کرے تو اس سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کر اور اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دیا کر، پس میں نے ایسے ہی کیا تو شیطان مجھ سے دور ہوگیا۔
صحيح مسلم (4 / 1728):
"أن عثمان بن أبي العاص، أتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله! إن الشيطان قد حال بيني وبين صلاتي وقراءتي يلبسها علي، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ذاك شيطان يقال له خنزب، فإذا أحسسته فتعوذ بالله منه، واتفل على يسارك ثلاثا» قال: ففعلت ذلك فأذهبه الله عني".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200295

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں