بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز میں آیت سجدہ تلاوت کرلی تو ادائیگی کا کیا طریقہ ہوگا؟


سوال

فرض نماز میں اگر آیتِ سجدہ تلاوت کر لی تو سجدہ کس طرح کیا جائےگا؟

جواب

نماز فرض ہو یا تراویح یا نفل، اس میں آیتِ سجدہ تلاوت کی جائے تو سجدہ تلاوت کے احکام یک ساں ہیں۔ لہٰذا نماز میں آیتِ سجدہ تلاوت کرنے کےفوراً بعد  سجدہ واجب ہوجاتا ہے، اور اسی وقت سجدہ کرنا چاہیے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ ’’اللہ اکبر‘‘  کہہ کر سجدے میں چلے جائے، اور سجدہ میں کم از کم تین مرتبہ سجدے کی تسبیحات پڑھ کر دوبارہ قیام میں آجائے، اور باقی نماز مکمل کرلے۔

اور اگر نماز میں  آیتِ سجدہ تلات کرنے کے بعد  آگے مزید تین آیات پڑھ لیں اور سجدہ نہیں کیا تو یہ سجدہ قضا شمار ہوگا، یعنی نماز کے اندر ہی سجدہ تلاوت بھی کرنا لازم ہوگا، اور  تاخیر کی وجہ سے سجدہ سہو بھی لازم ہوگا۔

آیتِ سجدہ تلاوت کرنے کے بعد  تین آیات سے پہلے اگر رکوع کرلیا تو  رکوع میں سجدہ تلاوت کی نیت کرنے سے سجدہ تلاوت ادا ہوجائے گا، اور اگر آیتِ سجدہ تلاوت کرنے کے بعد آگے  تین آیات  پڑھنے سے پہلے رکوع کیا  اور اس میں نیت نہیں کی تو اس کے بعد نماز کے سجدہ سے بھی سجدہ تلاوت ادا ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200395

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں