بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز قضا ہوجائے تو کیاکریں؟


سوال

نماز قضا ہوجائے تو کیاکریں؟

جواب

کسی عذر کی وجہ سے نماز قضاہوجائے تو جیسے ہی موقع ملے فوراً نماز اداکرلینی چاہیے۔قضاکی صورت میں فرائض پڑھیں جائیں گے سنتوں کی قضا نہیں ہے ،البتہ عشاء کی نماز قضا ہونے کی صورت میں عشاء کی چاررکعت فرض اور وتر کی قضا لازم ہے۔یاد رہے کہ جان بوجھ کر نماز قضا کرنا کبیرہ گناہ ہے ،احادیثِ مبارکہ میں نبی کریم ﷺنے جان بوجھ کر نماز ادا نہ کرنے والوں سے متعلق شدید وعیدیں بیان فرمائی ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200116

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں