بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز قصر


سوال

میں رائےونڈ کا رہائشی ہوں،  میں نے لاہور جانا تھا جو رائے ونڈ سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، پر میری نیت یہ تھی کہ پہلے قصور جاؤں گا، وہاں کام نمٹا کر پھر وہاں سے سیدھا لاہور جاؤں گا، اس حساب سے لاہور تک کا میرا سفر 80 کلومیٹر کا ہوگیا،  کیا اب میں لاہور میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں رائے ونڈ  کا رہائشی براستہ قصور اگر لاہور گیا تھا ( جس کی مسافت  80 کلو میٹر بنتی ہے، جیسا سائل نے لکھا ہے) تو  اس صورت میں وہ لاہور میں مسافر شمار ہوگا، اور انفرادی نماز پڑھنے کی صورت میں قصر کرے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200866

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں