بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازہ کاتکرار اور غائبانہ نماز جنازہ کا حکم


سوال

سوال یہ ہے کہ کیاکوئی شخص ایک ہی نمازجنازہ کودو یاتین دفعہ پڑھ سکتاہے؟ غائبانہ نمازجنازہ پڑھناکیساہے؟

جواب

جنازہ کی نماز کاتکرار درست نہیں ہے،یعنی جب ایک مرتبہ میت کے ولی نے نمازپڑھ لی یاولی کی اجازت سے نمازجنازہ اداکردی گئی تواب دوبارہ نمازجنازہ نہ پڑھی جائے،احناف کایہی قول ہے۔البتہ اگرولی اقرب کی اجازت کے بغیرنمازجنازہ اداکردی گئی ہوتواس صورت میں ولی کواعادے کاحق حاصل ہے۔تاہم اس صورت میں بھی  جولوگ پہلے نمازجنازہ پڑھ چکے ہوں ان کوولی کے ساتھ دوبارہ پڑھناجائزنہیں۔

۲۔احناف اورمالکیہ کے نزدیک غائبانہ نمازجنازہ جائزنہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143702200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں