بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ تہجد کی کم از کم رکعات


سوال

تہجد  کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کتنی رکعت پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

روایات میں نمازِ تہجد کی کم از کم دو رکعات اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعات تک وارد ہوئی ہیں؛ البتہ اکثر وبیشتر آں حضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کی نمازِ تہجد آٹھ رکعات تھیں، اسی وجہ سے فقہاءِ حنفیہ نے فرمایا ہے کہ تہجد میں افضل آٹھ رکعات ہیں۔
’’وصلاة اللیل وأقلها...‘‘

وتحته في الشامیة: قال: یصلي ما سهل علیه، ولو رکعتین، والسنة فیها ثمان رکعات بأربع تسلیمات‘‘. (الدر المختار مع الشامية، کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، مطلب في صلاة اللیل، کراچی ۲/ ۲۵) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200122

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں