بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفاس کے بعد حیض کب شمار ہوگا ؟


سوال

نفاس کے بعد حیض کب شمار ہوگا  جب کہ خون چالیسویں دن پر بھی بند نہ ہوا ہو؟  جواب مرحمت فرمائیں۔

جواب

اگر کسی عورت کے یہاں پہلی ولادت ہے اورخون مسلسل جاری رہا تو چالیس دن نفاس کے شمار ہوں گے اس کے بعد پندرہ دن تک طہر(پاکی)شمار ہوں گے  اوراس کے بعد حیض شمار ہوگا۔اور اگر پہلی ولادت نہیں، بلکہ اس سے پہلے بھی ولادت ہوچکی ہے اور  چالیس دن سے زیادہ خون جاری رہا تو سابقہ عادت کے مطابق نفاس کے ایام شمار کیے جائیں گے، اس کے بعد پندرہ دن طہر (پاکی )کے ہوں گے پھر عادت کے موافق حیض شمار ہوگا۔

واضح رہے کہ عوام میں جو مشہور ہے کہ نفاس سے پاکی چالیس دن کے بعد ہوتی ہے چاہے خون پہلے ہی کیوں بند نہ ہوجائے ،صحیح نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200056

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں