بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نعلین کے صدقہ سے دعا کرنا


سوال

کیانبیؐ کے نعلین کے صدقہ سے کہہ کر دعاکرنادرست ہے؟

جواب

حضرت ﷺ کے وہ  آثارِ متبرکہ  جو آپ ﷺ کے زیر استعمال رہے ہوں یا آپ ﷺ کے جسمِ اطہر سے مس ہوئے ہوں، ان سے تبرک یا انہیں بوسہ دینایا سر پر رکھنا متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور علمائے متقدمین سے ثابت ہے؛اس لئے اگر آنحضرت ﷺ کے نعلین مبارک کے وسیلے سے دعا مانگی جائے تو شرعا اس میں قباحت نہیں ،واضح رہے کہ نعلین سے خاص آنحضرت ﷺ کے استعمال شدہ نعلین مراد ہیں   مروجہ جو نعلین کا عکس بنایا جاتا  ہےوہ مراد نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200236

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں