بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نصاب کے بقدر زیور جو کہ استعمال نہ کیا گیا ہو پر زکاۃ کے وجوب کا حکم


سوال

ایک خاتون کے پاس نیازیور ہے جوکہ استعمال نہیں کیاگیاہے اوروہ زیور نصاب کوپہنچ رہاہے،  کیا اس زیور پر زکاۃ  واجب نہیں ہوگی، اس زیور کے ایک مرتبہ بھی استعمال نہ ہونے کی وجہ سے؟  قرآن وحدیث اورفقہ حنفی کی روشنی میں صحیح راہ نمائی فرمائیں!

جواب

جس خاتون کے پاس زکاۃ  کے نصاب کے بقدر زیور ہے نصاب پر سال گزرنے کی صورت میں قرآن، حدیث اور فقہِ حنفی کی رو سے اس خاتون پر ان زیورات کی زکاۃ ادا کرنا لازم ہے،  چاہے زیور استعمال کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ زیور پر زکاۃ واجب ہونے کا مدار اس کے استعمال پر نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں