بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نجاست (منی) لگے ہوئے کپڑے کو دھونے کے باوجود کڑک پن باقی رہنے کا حکم


سوال

عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ اگر نجاست منی کپڑوں پر لگ جائے اور پھر سوکھ جائے تو کپڑا کڑک ہو جاتا ہے،  کپڑادھونے کے بعد بھی اگر کپڑا ویسے ہی کڑک رہے جیسا کہ پہلے تھا تو کیا یہ کپڑا پاک سمجھا جائے گا یا ناپاک؟

جواب

کسی بھی قسم کی نجاست کپڑوں پر لگنے کی صورت میں اگر کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوکر نجاست کو کپڑوں سے زائل کرلیا جائے تو کپڑے پاک ہوجاتے ہیں، اور اگر وہ نجاست نظر نہ آرہی ہو یا اس کا رنگ وغیرہ نہ جارہاہو تو تین مرتبہ اچھی طرح دھوکر ہر مرتبہ بقدرِ طاقت اسے نچوڑ لیا جائے تو وہ کپڑا پاک سمجھا جائے گا، چاہے اس نجاست کا اثر (رنگ وغیرہ) باقی ہی کیوں نہ ہو، اس لیے اگر کپڑوں پر منی لگ جانے کی وجہ سے کپڑا کڑک ہوجائے اور کپڑے کے اس حصے کو اچھی دھو کر منی کو زائل کرنے کے باوجود کپڑے میں کڑک پن باقی رہے تو بھی وہ کپڑا پاک ہی سمجھا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201085

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں